بھٹکل :06؍فروری (ایس او نیوز)سرکاری اسکولوں کے متعلق کوئی بھی کمتری کے احسا س میں مبتلا نہ ہوں، آج کے مسابقاتی دور میں سرکاری اسکولوں کے تعلیم بچے اعلیٰ عہدوں پر فائز ہونا باعث فخر ہے ۔ بھٹکل کے رکن اسمبلی سنیل نائک نے ان خیالات کااظہارکیا۔
وہ یہاں منڈلی سرکاری ہائر پرائمری اسکول کے سالانہ جلسے کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کررہے تھے۔ رکن اسمبلی نےکہاکہ فی الحال ہمیں اخلاقی تعلیم کی سخت ضرورت ہے ، اس سلسلے میں والدین خاص کر توجہ دیں، سرپرست پرائیویٹ اسکولوں کے خمار سے باہر نکلنےکی اپیل کی۔ اس موقع پر رکن اسمبلی نےکہاکہ وہ میعاد کی تنخواہ غریب بچوں کی تعلیم اور سرکاری اسکولوں کی ترقی کےلئے مختص کئے جانے کااعلان کیا۔تعلقہ پنچایت کی نائب صدر رادھا اشوک وئیدیا نے اسکولی طلبا کی طرف سے تیارکردہ دستی اخبار کا جراء کیا۔ اسکول ترقی بورڈ کے صدر راجیش نائک نے پروگرام کی صدارت کی۔ گرام پنچایت صدر ناگرتنا موگیر، بی ای اؤ منجی ایم آر، بھٹکل مضافاتی پولس تھانہ انسپکٹر روی ، تعلیمی وسائل افسر یلما ، گرام پنچایت ممبر شیوانی شانتارام ، لکشمی نائک ، سی آر پی ایچ شیخ وغیرہ موجود تھے۔ استاد ٹی ٹی گونڈ نے استقبال کرتے ہوئے افتتاحی کلمات پیش کئے ۔ استانی بھارتی پائی نے رپورٹ کی خواندگی کی۔ استانی نرملا پجاری نے انعامی تقریب اور پاروتی دیواڑیگا نے شکریہ اداکیا۔ استاد گنیش ہیگڈے نے نظامت کی۔ استاد گنپتی نائک اور ڈی کے نائک موجود تھے۔ اس کے بعد اسکول کے طلبا و طالبات نے ثقافتی پروگرام پیش کئے۔